• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: قیمہ یخنی پلاؤ

Updated: August 29, 2024, 9:47 PM IST | Mumbai

قیمہ یخنی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Keema Yakhni Pulao. Photo: INN
قیمہ یخنی پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، چاول ۳۷۵؍ گرام، پیاز ۲؍ عدد (چوپ کرلیں)، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، دہی ۲؍ بڑے چمچے، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، سفید مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، سیاہ مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت، یخنی ایک کپ، زرد رنگ ایک چٹکی، دودھ ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: کڑاہی میں تیل گرم کر کے ثابت گرم مسالہ کڑ کڑا لیں۔ اسی تیل میں پیاز سنہری فرائی کر لیں۔ قیمہ ڈال کر ۲؍ منٹ تک فرائی کر یں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، نمک، سفید مرچ پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، زیرہ اور حسب ضرورت پانی ڈال کر قیمہ گلا کر اچھی طرح بھون لیں۔ ایک دیگچی میں ۲؍ بڑے چمچے تیل گرم کر کے زیرہ کڑ کڑالیں۔ اس میں یخنی اور ثابت مسالہ ڈال کر اُبال آنے پر چاول شامل کر دیں اور چاولوں کو ۲؍ کنی کچے رکھ کر اس میں قیمہ شامل کر دیں۔ ساتھ ہی زردہ رنگ دودھ میں مکس کرکے چھڑک دیں۔ اس کے بعد چاول کو ۵؍ سے ۶؍ منٹ تک دَم پر رکھ دیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK