قیمے کے پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 31, 2024, 8:17 PM IST | Mumbai
قیمے کے پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بیسن ۲؍ کپ، قیمہ آدھا کلو، آلو باریک کٹے ہوئے آدھا کپ، پیاز باریک کٹی ہوئی آدھا کپ، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی پانچ عدد، ہرا دھنیا ایک گڈی، خشک دھنیا ایک بڑا چمچہ، انار دانہ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پسی ہوئی ۲؍ بڑے چمچے، نمک ایک بڑا چمچہ، دہی آدھا کپ، تیل تلنے کیلئے حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: قیمے کو دیگچی میں ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں تاکہ اس کا کچا پن ختم ہوجائے۔ اب ایک پیالے میں قیمہ، بیسن، آلو پیاز ہری مرچ، ہرا دھنیا، خشک دھنیا، انار دانہ، لال مرچ، نمک اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور تھوڑے سے پانی میں گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں پکوڑے تل لیں۔ دہی کی ہری چٹنی کے ساتھ گرما گرم نوش فرمائیں۔