• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: کھویا چکن

Updated: July 18, 2024, 9:37 PM IST | Mumbai

کھویا چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Khoya Chicken. Photo: INN
کھویا چکن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مرغی کا گوشت ایک کلو، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۳؍ عدد، دودھ ایک کپ، کھویا آدھا کپ، دہی ۴؍ بڑے چمچے، کریم آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ، لہسن ادرک پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ (کُٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی) آدھا چمچہ، تیل آدھا کپ، ہری مرچیں ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گڈی۔
بنانے کا طریقہ: سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر سوتے فرائی کریں اس میں گوشت اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ نمک، کٹی ہوئی سیاہ مرچیں، ہلدی پاؤڈر، ٹماٹر اور دہی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ جب تیل الگ ہو جائے تو دودھ ڈال کر ڈھانک کر مزید پکائیں۔ گوشت گل جائے تو کھویا اور کٹا ہوا زیرہ ڈال کر بھونیں۔ اس میں کریم، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔ لیجئے مزیدار کھویا چکن تیار ہے۔ اسے نان یا چپاتی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK