لزانیا رولز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 14, 2024, 10:09 PM IST | Mumbai
لزانیا رولز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
لزانیا ابالنے کے لئے: پانی میں آدھا بڑا چمچہ نمک اور ایک بڑا چمچہ تیل شامل کریں، ابال آنے پر لزانیا ڈال کر ۵؍ منٹ تک ابال کر الگ سے ٹھنڈے پانی میں ۵؍ منٹ کے لئے ڈالیں پھر نکال کر الگ رکھ لیں۔
ریڈ سوس بنانے کے لئے: ریڈ سوس بنانے کے لئے ایک پتیلی میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے تیل ڈالیں، تیل گرم ہونے پر اس میں ایک باریک کٹی ہوئی بڑی پیاز شامل کریں اور سنہری ہونے تک فرائی کریں، بعدازاں ایک بڑا چمچہ کٹا ہوا لہسن ملائیں، آدھا کلو چکن کا قیمہ شامل کریں، کٹی ہوئی لال مرچ حسب ِذائقہ، کالی مرچ پاؤڈر ایک سے آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِذائقہ، ایک چھوٹا چمچہ اوریگانو اور ایک چھوٹا چمچہ چکن پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ بعدازاں اس میں ۲؍ کپ ٹماٹر کا پیسٹ شامل کریں اور ۴؍ سے ۵؍ منٹ تک ڈھک کر پکالیں۔
وہائٹ سوس بنانے کے لئے: ایک پتیلی میں ۲؍ بڑے چمچے مکھن، ۲؍ بڑے چمچے میدہ، ایک کپ دودھ، ایک سے آدھا چھوٹا چمچہ کالی مرچ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ اوریگانو، ۲؍ بڑے چمچے چیڈر چیز اور نمک حسب ِذائقہ شامل کرکے سوس گاڑھا ہونے تک اچھی طرح ملائیں، پھر اس میں ۲؍ بڑے چمچے باریک کٹے ہوئے تلسی کے پتے شامل کریں اور ملائیں۔
سجاوٹ کے لئے: ایک ڈش میں ریڈ سوس کی تہہ لگائیں، دوسری ڈش میں ایک ایک کرکے لزانیا شیٹ پھیلائیں، اس پر وہائٹ سوس اور ریڈ سوس لگائیں، اور رول کی شکل میں موڑ لیں۔ ان رولز کو ریڈ سوس کی تہہ والی ڈش پر رکھ دیں، پھر بعدازاں رول کے اوپر بھی ریڈ سوس لگائیں، اس پر حسب ضرورت موزیریلا چیز، اوریگانو اور کٹی لال مرچ چھڑک دیں۔ رول کی ڈش کو فوائل سے ڈھک کر اوون میں ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے پکالیں (آپ توے پر بھی بنا سکتی ہیں)۔ تیار ہونے پر گھر والوں کے سامنے مزیدار لزانیا رولز پیش کریں۔