• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: مچھلی کا لذیذ سالن

Updated: November 07, 2024, 9:24 PM IST | Mumbai

مچھلی کا لذیذ سالن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Machli Ka Laziz Salan. Photo: INN
مچھلی کا لذیذ سالن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی ایک کلو (چھوٹے ٹکڑے کروالیں)، ٹماٹر ۲؍ عدد (چوپ کرلیں)، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ۴؍ بڑے چمچے، پسی ہوئی لال مرچ ۲؍ بڑے چمچے، ہلدی پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک کپ، پیاز ۲؍ عدد (باریک کٹے ہوئے)، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، تیل حسب ضرورت، میتھی دانہ حسب خواہش، نمک حسب ذائقہ، ثابت گرم مسالہ ۲؍ بڑے چمچے، سیاہ مرچ ثابت ۶؍ عدد، بڑی الائچی ۲؍ عدد، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، چوپ کیا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں گارنش کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کو اچھی طرح سے دھو کر لہسن اور ادرک کا پیسٹ لگا کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے پھر سے اچھی طرح پانی سے دھولیں تاکہ مچھلی میں سے بساند بالکل ختم ہو جائے۔ ایک برتن میں آئل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ہلکا براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔ پھر اس میں میتھی دانہ ڈال کر کڑ کڑائیں۔ دہی میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ثابت گرم مسالہ، ثابت سیاہ مرچیں بڑی، الائچی اور سفید زیرہ ڈال کر مکس کرلیں اور اسے برتن میں ڈال کر چمچہ چلاتی رہیں، ٹماٹر بھی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر تھوڑی دیر مزید پکنے دیں۔ جب مسالہ بالکل تیار ہو جائے تو اس میں مچھلی کے ٹکڑے بچھا دیں اور پکنے دیں۔ اب چمچہ بالکل نہ چلائیں۔ برتن کو کپڑے سے پکڑ کر ۲۔۳؍ مرتبہ ہلا دیں اور پانی خشک ہونے دیں۔ جب تھوڑی گریوی سی رہ جائے تو چولہا بند کر دیں۔ ہرادھنیا اور ہری مرچیں ڈال دیں۔ تھوڑا سا دم لگا کر چولہے سے اُتار لیں، پلیٹ میں نکال کر اوپر گرم مسالہ چھڑک دیں۔ مچھلی کا مزیدارسالن تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK