مچھلی کا سالن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 23, 2025, 8:17 PM IST | Mumbai
مچھلی کا سالن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مچھلی کا گوشت آدھا کلو، گھی یا تیل آدھا پاؤ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز ۲؍ عدد (پیس لیں)، پسا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھا پاؤ، میتھی چند دانے۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کے ٹکڑوں کو دھو لیں۔ دیگچی میں گھی یا تیل گرم کرکے میتھی کے دانے ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور پھر سارا مسالہ ڈال کر تل لیں۔ جب مسالے اچھی طرح بھن جائے تو دہی ڈال کر اس کے ساتھ ہی مچھلی کے ٹکڑے ڈال دیں۔ گاہے بگاہے چمچے سے ہلاتی رہیں۔ دھیمی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں۔ پھر ہرا دھنیا ڈال کر اتار لیں۔ ذائقہ دار مچھلی کا سالن تیار ہے۔ گرما گرم روٹی یا چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔