مچھلی کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 30, 2025, 9:17 PM IST | Mumbai
مچھلی کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مچھلی کے پتلے اور لمبے قتلے آدھا کلو، ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے) ۶؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، پسا ہوا سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ۲؍ چھوٹے چمچے، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، ادرک (چوپ کی ہوئی) ایک بڑا چمچہ، لہسن ۳؍ جوے، ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) آدھی گڈی سجانے کیلئے، کُٹی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن اور ادرک بھونیں۔ اس میں ٹماٹر شامل کریں، پھر ڈھکن ڈھانک کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں اور اسے چمچے سے کچل لیں۔ اس کے بعد لال مرچ، زیرہ، پسا ہوا دھنیا، لیموں کا رس، ہرا دھنیا، کالی مرچ، اور نمک ملا کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں، پھر اس میں مچھلی شامل کرکے دس منٹ پکا کر ڈش میں نکالیں۔ آخر میں ہرے دھنیا سے سجا دیں۔