• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: مچھلی کے کباب

Updated: January 23, 2025, 8:15 PM IST | Mumbai

مچھلی کے کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Machli Ke Kabab. Photo: INN
مچھلی کے کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی آدھا کلو، تیل ایک پاؤ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چمچہ، لیموں ایک عدد، سیاہ مرچ، نمک اور سرخ مرچ حسب ِ ذائقہ، ہری مرچ ۳؍ عدد، ہرا دھنیا اور پودینے کے چند پتے، انڈے ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک دیگچی میں ایک کلو پانی ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ تھوڑا سا نمک ڈال دیں۔ پانی ابلنے لگے تو مچھلی کے ٹکڑے اس میں ڈال دیں۔ ابال اچھی طرح آنے کے بعد اسے اتار لیں اور پانی نچوڑ کے مچھلی کے ٹکڑے ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ ان ٹکڑوں میں سے تمام کانٹے نکال دیں اور مچھلی کی کھال بھی اتار لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو ہاتھ سے اچھی طرح مسل لیں اور سارا ہرا مسالہ اور نمک مرچ باریک کتر کر اس میں ملا لیں۔ گرم مسالہ اور سیاہ مرچ پیس کر ملا لیں۔ اب ان تیار شدہ ٹکڑوں کی گول ٹکیاں بنا لیں۔ ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے مچھلی کے کبابوں کو انڈے میں ڈبو ڈبو کر کر تلتی جائیں۔ کبابوں پر پسا ہوا گرم مسالہ اور لیموں نچوڑ کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK