• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مچھلی نہاری

Updated: January 30, 2025, 9:15 PM IST | Mumbai

مچھلی نہاری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Machli Nihari. Photo: INN
مچھلی نہاری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بغیر کانٹے کی مچھلی ڈیڑھ کلو، ہڈیاں ایک کلو (مٹن کی)، لہسن پسا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ذائقہ، پیاز ۳؍ عدد، کالی مرچ ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ۲؍ بڑے چمچے، دھنیا پسا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، سونف ایک بڑا چمچہ، بڑی الائچی ایک چھوٹا چمچہ، سونٹھ ایک پیالی، آٹا آدھی پیالی، تیل ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کے بڑے ٹکڑے کرکے اس پر ایک بڑا چمچہ نمک چھڑک دیں۔ ۱۰؍ منٹ بعد انہیں دھو لیں۔ ہڈیوں کو صاف دھو لیں اور بڑے سائز کے پین میں ڈال کر اس کے ساتھ ایک پیاز، کالی مرچ اور ۱۰؍ سے ۱۲؍ پیالی پانی ڈال دیں۔ دو سے تین گھنٹے پکانے کے بعد اس کی یخنی چھان لیں۔ سونف، بڑی الائچی کے دانے اور سونٹھ کو باریک پیس لیں، اس میں نمک، لال مرچ، پسا ہوا دھنیا اور زیرہ ملا لیں۔ مسالے کے اس آمیزے کا آدھا حصہ لے کر اس سے مچھلی کے ٹکڑوں کو میرینیٹ کر لیں۔ پھیلے ہوئے پین میں آئل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ منٹ گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کئے ہوئے مچھلی کے ٹکڑوں کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی پین میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں لہسن ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ ہلکا سا فرائی کریں۔ پھر آٹا ڈال کر اچھی طرح خوشبو آنے تک بھونیں۔ اس میں مسالے کا آمیزہ اور دہی ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ ہو جائے۔ پھر اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال دیں۔ یخنی ڈال کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اتار لیں۔ کٹی ہوئی ادرک، ہرادھنیا اور ہری مرچ چھڑک کر اور لیموں کے قتلوں کیساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK