آج بنایئے خاص پکوان ’’مخملی کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
آج بنایئے خاص پکوان ’’مخملی کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: راجما ایک کپ بھیگی ہوئی، آلو ایک عدد ابلا ہوا، پنیر ۲؍ چمچے، روٹی کے ٹکڑے ۲؍ چمچے، ادرک کا پیسٹ آدھا چمچے، ہری مرچ ۲؍ باریک کٹی ہوئی، لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچہ، چاٹ مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، دھنیا ۲؍ چھوٹے چمچے، تیل ۳؍ چھوٹے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بھیگی ہوئی دال کو کوکر میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد مکسر میں ڈال کر موٹے موٹے پیس لیں۔ اب ایک برتن میں راجما کا پیسٹ نکالیں اور اس میں ابلے ہوئے آلو، ہری مرچ، ادرک چاٹ مسالہ، مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔ یہاں آپ ایک پین میں تیل گرم کرنے کیلئے رکھیں۔ اب اس آمیزے سے راجما لیں اور درمیان میں کچھ پنیر ڈال کر کباب کی شکل میں بنا لیں۔ کباب کی شکل میں بنانے کے بعد اسے بریڈ کرمبز میں لپیٹ کر پین میں ڈال کر فرائی کر لیں۔ لیجئے مخملی کباب تیار ہے۔
مخملی کباب بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری صالحہ ناز نے سنبھل، یوپی سے بھیجی ہے۔