ملائی بوٹی سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 26, 2024, 10:07 PM IST | Mumbai
ملائی بوٹی سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، مکھن ایک پیکٹ، پودینہ ایک گڈی باریک کٹا ہوا، ڈبل روٹی ایک عدد، پیاز ۲؍ عدد (لچھے میں کٹی ہوئی)، لیموں ۲؍ عدد، ہری مرچ ۴؍ عدد باریک کٹی ہوئی، گرم دودھ آدھی پیالی، کالی مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، تندوری مسالہ ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۲؍ بڑے چمچے، فریش کریم ۳؍ بڑے چمچے، مایونیز حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: لچھے میں کٹی ہوئی پیاز دھو کر نمک کے پانی میں ۲؍ منٹ کیلئے ڈال کر نکالیں۔ پھر اس میں لیموں کا رس، نمک، باریک کٹا ہوا پودینہ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچ ملا دیں۔ اب چکن بوٹی میں ادرک کا پیسٹ اور نمک لگا کر ہلکا سا کچل لیں۔ پھر تندوری مسالہ، فریش کریم اور کالی مرچ پاؤڈر ملا کر ۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن اسٹر فرائی کریں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو چکن کو ٹھنڈا کرکے باریک ٹکڑے کریں۔ اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن ملائیں۔ پھر گرم دودھ شامل کرکے اسے تین منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک ایک سلائس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلا کر رکھیں۔ اب پیاز ڈال کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔ ۲؍ ٹکڑے کرکے مزیدار سینڈوچز پیش کریں۔