ملائی کوفتے گریوی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 31, 2024, 8:27 PM IST | Mumbai
ملائی کوفتے گریوی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
کوفتے کے لئے: قیمہ ایک کلو، پیاز ایک عدد(چوپ کی ہوئی)، ہر ی مرچیںپانچ سے چھ عدد، ہرا دھنیا آدھی گڈی، پسا ہواگرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، خشخاش ایک چھوٹا چمچہ، بھنے ہوئے چنے ایک بڑا چمچہ، ملائی ۳؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ۔
گریوی کیلئے: پیاز ۲؍ عدد (سلائس کی شکل میں کاٹ لیں)، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پسا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھی پیالی، نمک حسب ِذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: بلینڈر میں قیمہ، پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پسا ہوا گرم مسالہ، خشخاش، بھنے ہوئے چنے اور نمک ڈال کر باریک پیس لیں۔ اس کے بعداس میں ملائی مکس کرکے حسب ِ پسند سائز کے کوفتے بنالیں۔ اب سوس پین میں تیل گرم کر کےپیاز ڈال کر فرائی کریں۔ سنہری ہوجائے تو پلیٹ میں نکل لیں۔ اس کے بعد گرائنڈر میں فرائی کی ہوئی پیاز اور دہی ڈال کر پیس لیں۔ پھر اسی تیل میں دہی اور پیاز کا آمیزہ شامل کر کے۲؍ سے ۳؍ منٹ تک پکائیں۔ پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی اور پسا ہوادھنیا، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں کوفتے شامل کر کے حسب ِ پسند گریوی کے لئے پانی شامل کردیں اور دس منٹ تک پکائیں۔ تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کردیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔