• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: مسالے دار فش سیزلر

Updated: July 18, 2024, 9:41 PM IST | Mumbai

مسالے دار فش سیزلر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Masaledar Fish Sizzler. Photo: INN
مسالے دار فش سیزلر۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۲؍ مچھلی کے ٹکڑے، ایک ایک بڑا چمچہ مکھن، ادرک کا پیسٹ اور لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس اور کٹا ہوا ہرا دھنیا، ایک چھوٹا چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ایک کپ اُبلا ہوا پاستہ، تلنے کے لئے تیل، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: لیموں کا رس، نمک، ادرک، لہسن، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لال مرچ پاؤڈر کو ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔ اس کے بعد اس پیسٹ میں فش کو لپیٹ کر گرم تیل میں سنہرا ہونے تک تل لیں۔ سیزلر پلیٹ کو گرم کریں۔ اس میں اُبلا ہوا پاستہ اور فرنچ فرائز ڈالیں۔ تلی ہوئی فش رکھیں پلیٹ میں ٹھنڈا بٹر ڈالیں۔ آواز آنے پر گرما گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK