مسالے دار کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 20, 2023, 9:03 AM IST | Mumbai
مسالے دار کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، نمک ڈیڑھ چھوٹے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ٹماٹر آدھا کلو، ہری مرچ ۸؍ عدد، لال مرچ ۲؍ چھوٹے چمچے (پسی ہوئی)، گھی یا تیل آدھا کپ، ہرا دھنیا آدھا گڈی، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا کٹی ہوئی، بھنا اور کُٹا ہوا سفید زیرہ ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: پہلے بکرے کے گوشت کو ۲؍ کپ پانی اور آدھا چھوٹا چمچہ نمک کے ساتھ ابال لیں۔ اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ شامل کردیں اور ڈھانک کر دس منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں ٹماٹر اور ہری مرچ ڈال کر دس منٹ کیلئے ڈھانک دیں۔ اب اس میں پسی لال مرچ، نمک اور گھی یا تیل ڈال کر بھون لیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔ پھر اس میں ہرا دھنیا، ادرک اور سفید زیرہ ڈال دیں۔ کڑاہی تیار ہے، نان کے ساتھ پیش کریں۔