مٹر پنیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 05, 2024, 9:53 PM IST | Mumbai
مٹر پنیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: تیل ۳؍ بڑے چمچے، پیاز ۲؍ عدد، دہی ایک کپ، ثابت زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ثابت لال مرچ ۵؍ عدد، کیچپ ایک بڑا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، مٹر آدھا کلو، کریم ۲؍ بڑے چمچے، ٹماٹر ایک عدد، ہری مرچ ۳؍ عدد، پنیر (پکا ہوا) ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کرلیں۔ اب اس میں دہی شامل کریں۔ پھر اس میں زیرہ، نمک اور ثابت لال مرچ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب کیچپ شامل کریں۔ پھر لال مرچ پاؤڈر اور مٹر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ کچھ دیر کے بعد کریم اور کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کر دیں۔ اب اس میں ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں۔ پھر ۵؍ سے ۱۰؍ منٹ کیلئے دم دیں۔ اب اس میں پنیر (پکا ہوا) شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ لیجئے گرما گرم مٹر پنیر تیار ہے۔ تندوری روٹی کے ساتھ لطف اٹھائیں۔