مٹکا گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 28, 2024, 9:34 PM IST | Mumbai
مٹکا گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، ٹماٹر آدھا پاؤ، دہی آدھا پاؤ، پیاز (درمیانی) ۲؍ عدد، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ۲؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، لال مرچ پِسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچ، نمک حسب ِ ذائقہ، پودینہ ایک گڈی، تیل آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز سنہری کر لیں اور پھر گوشت ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔ اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ تمام مسالے ڈال کر ایک گلاس پانی ڈال دیں اور برتن کو ڈھانپ کر گوشت اچھی طرح گلنے دیں۔ گوشت گَل جائے تو پودینہ ڈالنے کے بعد آنچ تیز کرکے پانی خشک کرلیں، تاکہ تیل اوپر آجائے۔ خوش رنگ، لذیذ مٹکا گوشت چپاتی، پوری پراٹھے یا چاولوں کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں۔