• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: میٹھی کچوری

Updated: August 08, 2024, 9:51 PM IST | Mumbai

میٹھی کچوری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Meethi Kachori. Photo: INN
میٹھی کچوری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ۲۵۰؍ گرام، گھی ۳۰؍ ملی لیٹر، چینی ۲۵۰؍ گرام، بادام کی گری ۳۰؍ گرام، پستہ ۱۵؍ گرام، کیوڑا چند قطرے، چاندی کے ورق ۴؍ عدد،دودھ حسب ضرورت، گھی حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: میدے میں ۳۰؍ ملی لیٹر گھی گرم کر کے ملا لیجئے اور ذرا سا نمک ملا کر دودھ سے سخت گوندھ لیں یہاں تک کہ ملائم ہو جائے۔ آدھے گھنٹے بعد اس میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر چوکور شکل میں بیل لیں۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور اس کا گاڑھا شیرہ تیار کرکے اس میں کیوڑا ملا کر رکھ دیں۔ بیلے ہوئے چار ٹکڑے لے کر انہیں اوپر تلنے کیلئے رکھیں اور چاروں ٹکڑوں کو انگلیوں کی مدد سے چاروں طرف سے دبا کر بند کر دیں۔ اسی طرح باقی میدے کی کچوریاں بنا لیں۔فرائنگ پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور نرم آنچ پر ان کچوریوں کو تل لیں۔ سرخ ہو جائیں تو کچوریاں نکال کر شیرے میں ڈالتے جائیں۔ ایک گھنٹہ بعد نکالیں۔ بادام اور پستہ کاٹ کر چھڑک دیں اور ٹھنڈی ہو جانے پر چاندی کے ورق لگا دیں۔ نہایت لذیذ میٹھی کچوریاں تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK