• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: میکسیکن پائی

Updated: January 30, 2025, 9:12 PM IST | Mumbai

میکسیکن پائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mexican Pie. Photo: INN
میکسیکن پائی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ہڈیوں کے بغیر (بون لیس) چکن ۱۵۰؍ گرام، ٹماٹر ایک عدد، پیاز ایک کپ، شملہ مرچ ایک کپ، مکئی کے دانے پکے ہوئے ایک کپ، لہسن کی پوتھی (پسی ہوئی) ایک عدد، ؎چلی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل ۲؍ چھوٹے چمچے، پنیر ایک کپ (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)۔
کرسٹ کیلئے: مکئی کا آٹا ایک کپ، چکن اسٹاک ایک، زیرہ پاؤڈر اور چلی پاؤڈر چٹکی بھر۔
بنانے کا طریقہ: تیل کو ایک برتن میں گرم کریں اور اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر درمیانی آنچ پر ہلاتے ہوئے پانچ منٹ تک ایسے پکائیں کہ وہ ہر طرف سے براؤن ہو جائے۔ پھر پنیر کے علاوہ باقی تمام اجزاء ڈال دیں اور آنچ ہلکی کرکے پانچ منٹ تک پکائیں۔ ایک بیکنگ ڈش لیں، اُس پر ہلکا سا تیل لگائیں پھر چکن مکسچر کو اس میں ڈال کر اُوپر پنیر ڈال دیں۔ ساتھ ہی اسٹاک کو سوس پین میں اُبالیں، یاد رہے کہ اس میں چربی بالکل نہ ہو۔ اس میں مکئی کا آٹا، زیرہ پاؤڈر اور چلی پاؤڈر شامل کریں۔ ہلکی آنچ پر مسلسل ہلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ سارا آمیزہ گاڑھا ہو جائے، تقریباً تین منٹ تک پکائیں۔ پھر اس آمیزہ کو فوراً بیکنگ ڈش میں پنیر کے اُوپر ڈال دیں۔ پھر اس کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ آخر میں ڈش اَوَن میں رکھ کر ۲۰۰؍ سینٹی گریڈ پر ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ یا اس وقت تک بیک کر یں کہ بیرونی آمیزہ گولڈن براؤن اور اندرونی اجزاء اچھے سے پک جائیں۔ تیار ہونے پرگرم گرم میکسیکن پائی پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK