مٹن بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 22, 2023, 9:39 AM IST | Mumbai
مٹن بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، باسمتی چاول آدھا کلو، لہسن چار جوئے، دھنیا پاؤڈر تین چھوٹے چمچے، خشک ناریل دو چھوٹے چمچے، دار چینی ایک اسٹک، ہری مرچ تین سے پانچ عدد، لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پیاز پانچ عدد (بڑے سائز کے)، ادرک ایک ٹکڑا (درمیانی)، لونگ تین عدد، زیرہ، الائچی (بھنا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک کپ، کڑی پتہ دو عدد، نمک حسب ِضرورت۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو صاف کرکے درمیانی سائز کی بوٹیاں کاٹ لیں۔ پھر گوشت پر دہی لگا کے چھوڑدیں۔ لونگ، زیرہ، الائچی کو بھون کے پیس لیں۔ ادرک، لہسن، ثابت لال اور ہری مرچ، کھوپرا اور پیاز کو بھی گرائنڈر میں پیس لیں۔ اب دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ پھر اس میں دہی میں ملایا ہوا گوشت شامل کریں۔ ساتھ ہی باقی مسالے جو گرائنڈر کئے ہوئے ہیں، وہ بھی ڈال دیں اور اسے تب تک پکائیں جب تک گوشت گل نہ جائے۔ گوشت میں پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ گوشت دہی کے پانی میں ہی پک جائے گا۔ جب تیل اوپر آجائے تو کری پتہ شامل کریں۔اب ایک دیگچی میں چار گلاس پانی میں نمک ڈال کر چاولوں کو ابال لیں۔ جب چاولوں کی ایک کنی رہ جائے تو اسے اتار لیں اور اس کا پانی پھینک دیں۔ اس کے بعد الگ سی دیگچی میں ایک تہہ چاول اور ایک تہہ گوشت کے قورمے کی لگا لیں۔ پھر تھوڑے سے پانی میں زردہ کا رنگ ڈال کے چاولوں کے اوپر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم پے رکھ دیں۔ مزے دار مٹن بریانی تیار ہے۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں۔