• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: مٹن دہی کڑاہی

Updated: October 31, 2024, 8:23 PM IST | Mumbai

مٹن دہی کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Dahi Karahi. Photo: INN
مٹن دہی کڑاہی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مٹن ایک کلو، دہی ایک پائو، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، تیل ایک کپ، کٹی ہوئی سرخ مرچ ۲؍ چھوٹے چمچے، ہلدی پائوڈرآدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِذائقہ، دھنیا پائوڈر ۳؍ بڑے چمچے، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) چار عدد، ہرا دھنیا حسب ِ ضرورت۔ 
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کڑاہی میں تیل گرم کریں اور گوشت ڈال کر فرائی کرلیں۔ پانچ منٹ بعد سرخ مرچ، نمک، ہلدی اور ہرا دھنیا شامل کردیں۔ تھوڑی دیر بھوننے کے بعد دہی پھینٹ کر ملا ئیں، ساتھ ہی دھنیا پائوڈر بھی ڈال دیں۔ پھر اس میں دو گلاس پانی ڈال کر گوشت کو گلائیں۔ جب خشک ہوجائے تو ہری مرچ اور زیرہ پائوڈر ملاکر پانچ منٹ بھونیں۔ تیل نظر آنے لگے تو چولہا بند کردیں۔ مزیدار مٹن دہی کڑاہی تیار ہے۔ گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK