مٹن پالک بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 17, 2023, 8:57 AM IST | Mumbai
مٹن پالک بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ایک کلو تازہ پالک، آدھا کلو بکرے کا گوشت، ۲؍ بڑے چمچے دہی، ۲؍ عدد پیاز، ایک چھوٹا چمچہ لہسن ادرک کا پیسٹ، ۴؍ عدد سبز مرچیں، ۲؍ عدد ٹماٹر، ایک چھوٹا چمچہ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چھوٹا چمچہ ہلدی، ایک چھوٹا چمچہ نمک، ایک چھوٹا چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، آدھا کپ تیل، سجانے کیلئے ادرک اور ہری مرچ۔
بنانے کا طریقہ: ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں ایک عدد پیاز سنہری کر لیں۔ پالک کو دھو کر باریک کاٹ لیں اور ہری مرچوں کے ساتھ بغیر پانی کے ۱۰؍ منٹ اُبالیں اور ٹھنڈا ہونے پر بلینڈ کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ ایک فرائنگ پین میں گوشت اور ایک چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور ۲؍ کپ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ گوشت تیار ہو جائے اور اسے نکال کر بھی ایک طرف رکھ لیں۔ اب فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے کٹی پیاز اور آدھا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا سا فرائی کریں۔ پھر اس میں ٹماٹروں کا پیسٹ، دہی، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور نمک شامل کرکے ۵؍ منٹ پکائیں اور پھر پالک اور گوشت ڈال کر اتنا بھونیں کہ تیل اوپر آجائے۔ لیجئے! لذیذ گوشت پالک تیار ہے۔ پتیلی میں نکال کر تھوڑی سی باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر نوش فرمائیں۔