• Thu, 30 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: مٹن پلاؤ

Updated: January 23, 2025, 8:22 PM IST | Mumbai

مٹن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Pulao. Photo: INN
مٹن پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ایک کلو (چھوٹی چھوٹی بوٹیاں)، پیاز ۲؍ عدد، سونف آدھا بڑا چمچہ، ثابت دھنیا ۳؍ بڑے چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، کوکنگ آئل آدھا کپ، پانی ۸؍ کپ، چاول ۲؍ کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، دہی ڈیڑھ بڑے چمچے، ادرک کٹی ہوئی ایک بڑا چمچہ، لہسن کٹی ہوئی ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں گوشت کو تھوڑے سے پیاز، دھنیا، سونف، نمک اور پانی کے ساتھ اُبال لیں۔ جب گوشت پک جائے، اور پانی و دیگر مسالے کی یخنی بن جائے تو اس سے نصف یخنی نکال لیں۔ تھوڑی دیر پکانے کے بعد یخنی سے گوشت نکال لیں۔ ایک الگ برتن میں سب سے پہلے پیاز کو تیل کے ساتھ تلیں۔ جب پیاز براؤن ہوجائیں تو اس میں باقی تمام چیزیں ڈال کر کچھ دیر تک پکانے کے بعد اس میں گوشت شامل کریں، اور مزید چند منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں اُبلے ہوئے چاول بھی ڈال دیں۔ دھیمی آنچ پر اس وقت تک پکائیں، جب تک چاول اور گوشت میں تمام یخنی مل کر خشک نہیں ہوجاتی۔ جب یخنی کم رہ جائے تو آگ کو ہلکا کردیں، یخنی خشک ہونے کے بعد چاول کو دم دیں۔ کم سے کم چاول اور گوشت کو ۳۰؍ منٹ تک پکانے اور دم دینے کے بعد اتار لیں۔ اب مٹن پلاؤ تیار ہے، پلیٹوں میں نکال کر رائتہ اور سلاد کیساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK