• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: مٹن سیخ کباب

Updated: January 02, 2025, 10:30 PM IST | Mumbai

مٹن سیخ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Seekh Kabab. Photo: INN
مٹن سیخ کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ ایک کلو (چاپر میں دوبارہ باریک کر لیں، اس میں تھوڑی سی چربی شامل کر والیں)، پیاز باریک کٹی ہوئی آدھا پاؤ، گاڑھا دہی آدھی پیالی، پسا ہوا گرم مسالہ ۲؍ چھوٹے چمچے، پسا ہوا زیرہ ۲؍ چھوٹے چمچے، نمک حسب ذائقہ، کٹی ہوئی لال مرچ ۲؍ بڑے چمچے، پسا ہوا لہسن ادرک ۲؍ بڑے چمچے، چینی ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک بری تھال میں قیمہ ڈالیں اور اس میں نمک اور لال مرچ بھی شامل کر دیں اور خوب مکس کر یں۔ پسا ہوا لہسن ادرک، گرم مسالہ، زیرہ، لال مرچ، چینی اور دہی ملا کر پھینٹ لیں اور قیمے میں ڈال دیں۔ دہی گاڑھا ہو ورنہ قیمہ پتلا ہو جائے گا۔ باریک کٹی ہوئی پیاز کو سرخ کر کے ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹ لیں اور وہ بھی قیمے میں شامل کر دیں اور اب قیمے کو تقریباً ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ مسالہ اچھی طرح قیمے میں جذب ہوجائے۔ ایک گھنٹے کے بعد سیخوں پر لمبے لمبے کباب لگا کر سینک لیں۔ تھوڑا تھوڑا تیل یا گھی ٹپکاتے جائیں۔ جب دونوں جانب سے سرخ ہو جائیں تو سلاد کی پلیٹ میں نکال لیں اور نان اور پو دینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK