• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: مٹن ونڈالو

Updated: December 05, 2024, 9:17 PM IST | Mumbai

مٹن ونڈالو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Vindaloo. Photo: INN
مٹن ونڈالو۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا تقریباً ایک کلو گوشت (ترجیح ران کے گوشت کو دیں جو چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا ہو)، ۴؍ سے ۵؍ درمیانے سائز کے آدھے کٹے ہوئے آلو، ڈیڑھ عدد درمیانے سائز کی پیاز، ڈھائی عدد درمیانے سائز کے ٹماٹر، تیل حسب ِ ذائقہ، ایک چھوٹا چمچہ ادرک، ایک چھوٹا چمچہ لہسن، حسب ِ ذائقہ نمک، ۳؍ سے ۵؍ عدد آدھی کٹی ہوئی ہری مرچ، ایک سے ڈیڑھ چھوٹا چمچہ سرخ مرچ، آدھا چھوٹا چمچہ سرخ مرچ کی چٹنی، چوتھائی چمچہ ہلدی، ایک چھوٹا چمچہ دھنیا پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ زیرہ، آدھے سے ایک چھوٹا چمچہ گرم مسالہ، ۱۰؍ سے ۱۲؍ کالی مرچ، ۸؍ سے ۱۲؍ لونگ، ایک دارچینی کی اسٹک، ایک بڑی الائچی، ۴؍ سے ۶؍ کپ گرم پانی، دھنیا، ہری مرچ اور ادرک سجانے کیلئے)
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں گوشت، پیاز، ٹماٹر، ادرک اور لہسن کو ڈال کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ تک درمیانی سے تیز آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک گوشت سے پانی خشک نہ نکل جائے۔ اب اس میں پاؤڈر مسالے اور نمک شامل کریں اور مزید چند منٹ تک پکائیں۔ تیل، ہری مرچ اور دیگر مسالے بھی ڈال لیں۔ پھر اسے تیز آنچ پر اس وقت تک پکائیں، جب تک یہ سرخ رنگت اختیار نہ کرجائے اور تیل گوشت سے الگ نہ ہوجائے۔ پھر اس میں ابلا ہوا پانی شامل کریں (پانی کی مقدار کا دھیان رکھیں) اور پھر اسے دھیمی آنچ پر تب تک پکائیں جب تک کہ گوشت گل نہ جائے۔ اب آلو شامل کریں اور گوشت اور دیگر مسالوں کیساتھ اس وقت تک پکائیں جب تک سب کچھ گل نہ جائے، اور تیل سطح پر نہ آجائے۔ اسے سجائیں اور پھر گرما گرم چپاتی، نان، یا ابلے ہوئے چاول کیساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK