• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: نلی قورمہ

Updated: November 07, 2024, 9:26 PM IST | Mumbai

نلی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Nalli Korma. Photo: INN
نلی قورمہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کی نلیاں ۸۰۰؍ گرام، تیل آدھا کپ، ثابت الائچی ۳؍ عدد، ثابت لونگ ۳؍ عدد، دار چینی ایک ٹکڑا، جاوتری ایک چھوٹا چمچہ، ثابت کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، تیزپات ایک عدد، ادرک پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، لہسن پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، دھنیا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، اسپائسی پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، تلی ہوئی پیاز کا پیسٹ ۳۰۰؍ گرام، ہلدی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک ہانڈی میں تیل گرم کریں۔ اس کے بعد الائچی، کالی مرچ، لونگ، دار چینی، جاوتری، تیزپات، دہی اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ فرائی کرنے کے بعد نمک، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کر کے پکائیں۔ نلیاں شامل کرکے گوشت گلنے تک پکائیں۔ تلی ہوئی پیاز شامل کر دیں اور کچھ دیر دم پر رکھیں۔ آخر میں اسپائسی پاؤڈر ڈال کر سرو کریں، تندوری روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK