• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: نورتن پلاؤ

Updated: November 07, 2024, 9:19 PM IST | Mumbai

نورتن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Navratan Pulao. Photo: INN
نورتن پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن (بغیر ہڈی)آدھا کلو، چاول اُبلے ہوئے آدھا کلو، گاجر (قتلے کٹے ہوئے) ایک عدد، مٹر (ابلی ہوئی) ایک پیالی، شملہ مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ایک عدد،ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک گڈی، ہری مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ۱۰؍ عدد، آلو بخارے ۵۰؍ گرام، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، زردے کا رنگ ایک چھوٹا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: دیگچی میں تیل گرم کریں، اس میں سبزیوں اور چکن کی بوٹیوں کو سنہری تل کر نکال لیں، اسی دیگچی میں گرم مسالہ، آلو بخارے، چکن کی بوٹیاں، کالی مرچ اور نمک ملا کر چند منٹ تک بھونیں پھر چاول اور سبزیاں ملالیں۔ اسکے اوپر ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ اور زردے کا رنگ کا پھیلا کر ڈالیں اور دم پر رکھ دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK