نہاری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 23, 2025, 8:18 PM IST | Mumbai
نہاری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، تیل آدھا کپ، پیاز ۲؍ عدد، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، ہری مرچ ۵؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، سفید زیرہ پسا ہوا ڈیڑھ چھوٹے چمچے، دھنیا پاؤڈر ڈیڑھ چھوٹے چمچے، دار چینی، بڑی اور چھوٹی الائچی، لونگ، تیز پات اور جائفل پسا ہوا ۲؍ چھوٹے چمچے، لال مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، سونف پسی ہوئی ڈیڑھ چھوٹے چمچے، آٹا آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: پتیلی میں تیل، پیاز، سفید زیرہ ڈال کر ہلکا سنہرا ہونے تک پکائیں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں۔ اس کے بعد گوشت، ہری مرچ، نمک، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، دارچینی، بڑی الائچی چھوٹی الائچی، لونگ، تیز پات اور جائفل کا پاؤڈر، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔ گرم پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں۔ گوشت گل جانے پر آٹےکو بھون کر تھوڑے سے پانی میں ملا کر ڈال دیں اور سونف بھی ڈال دیں۔ لذیذ نہاری تیار ہے۔ رومالی روٹی کے ساتھ پیش کریں۔