آج بنایئے خاص پکوان ’’پالک اور پیاز کے پکوڑے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 16, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
آج بنایئے خاص پکوان ’’پالک اور پیاز کے پکوڑے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پالک آدھا پاؤ، پیاز دو بڑے سائز کے، آلو ایک عدد، ہری مرچ پانچ عدد، ہلدی ایک چوتھائی چمچہ، نمک حسب ذائقہ، اجوائن ایک چٹکی، بیسن ڈیڑھ کپ، دھنیا یا سویا کی پتی۔
بنانے کا طریقہ: پالک، پیاز، آلو، ہری مرچ، دھنیا پتے کو صاف کرکے باریک کاٹ لیں۔ اور تمام اجزاء اچھی طرح ملالیں۔ دس منٹ بعد گرم تیل میں چھوٹے چھوٹے پکوڑے تلیں اور ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
شاہی ٹکڑا بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری ایس خان نے اعظم گڑھ، یوپی سے بھیجی ہے۔