• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: پالک کے رولز

Updated: July 18, 2024, 9:32 PM IST | Mumbai

پالک کے رولز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Palak Ke Rolls. Photo: INN
پالک کے رولز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پالک آدھا کلو، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، انڈے ( زردی سفیدی الگ الگ کرلیں) ۴؍ عدد، جائفل ایک چٹکی، چیز ایک بڑا چمچہ (بھرنے کے لئے)، مکھن ایک بڑا چمچہ، مشروم (کٹی ہوئی) ایک پاؤ، آدھے لیموں کا رس، دہی ۲۰۰؍ ملی گرام، سبز دھنیا ۲؍ بڑے چمچے۔ 
بنانے کا طریقہ: رول میں بھرنے والا آمیزہ بنانے کے لئے سب سے سوس پین میں مکھن گرم کریں اور اس میں مشروم، لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔ ۳؍ منٹ کے لئے پکائیں اور اسے ٹھنڈا کر لیں۔ پالک دھو کر سوس پین میں ڈالیں۔ پانی نہ ڈالیں ۲؍ منٹ کے لئے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پھرپالک کا پانی ٹھنڈا کر کے نچوڑ لیں۔ بیکنگ پین میں چکنائی لگا کر تیار رکھیں۔ پالک کو اچھی طرح پیس لیں اور ایک پیالے میں مکھن، انڈوں کی زردیاں، جائفل اور نمک مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔ دوسرے پیالے میں سفیدیوں کوپھینٹ لیں لیکن خشک نہ ہونے دیں۔ پھر اسے پالک میں ملا دیں۔ پالک کے آمیزے کو بیکنگ پین میں ڈال کر ۴۲۵؍ درجہ حرارت پر ۱۲؍ منٹ کے لئے بیک کریں۔ چیز کو ایک شیٹ پر چھڑکیں اور بیک کیا ہوا آمیزہ الٹا کر کے اس پر ڈالیں۔ ۱۰؍ منٹ تک ٹھنڈا کریں پھر کاغذ نکال دیں۔ مشروم پانی سے باہر نکال لیں اور اس کا پانی محفوظ کرلیں۔ مشروم میں دہی، دھنیا اور نمک مرچ ملائیں۔ اگر گاڑھا ہو جائے تو تھوڑا سا مشروم کا پانی ڈالیں۔ آمیزے کو پالک کی روٹی پر پھیلا دیں۔ اطراف خالی رکھیں۔ اس کے بعد لمبائی سے لپیٹنا شروع کردیں۔ پھر اسے ٹھنڈا کرکے سائس بنالیں۔ مزیدار پالک رولز تیار ہیں۔ سوس یا ڈپ کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK