• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: پالک دال

Updated: December 19, 2024, 8:59 PM IST | Mumbai

پالک دال بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Palak Ki Dal. Photo: INN
پالک کی دال۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: تیل ۴؍ بڑے چمچے، لہسن کے جوئے ۴؍ عدد، کالی مرچ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، لونگ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، دارچینی ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، مونگ کی دال بھیگی ہوئی ۳؍ کپ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، پانی حسب ِ ضرورت، تیکھی ہری مرچ ۴؍ سے ۵؍ عدد، کٹی ہوئی پالک آدھا کلو۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک برتن تیل خوب اچھا گرم کریں، پھر اس میں کٹا ہوا لہسن، کالی مرچ، لونگ اور دارچینی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں۔ اب اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، نمک اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اس کے بعد بھیگی ہوئی دال ڈالیں۔ اب اس میں گرم مسالہ، پسا ہوا دھنیا اور چکن پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں پانی اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ڈھکن لگا کر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ پکنے دیں تاکہ دال اچھی طرح گھل جائے۔ اب اس میں ابلی ہوئی پالک شامل کریں۔ پھر اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح بھونیں، پھر ڈھانک کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۸؍ منٹ پکنے دیں۔ لیجئے گرما گرم مزے دار پالک دال تیار ہے۔ روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK