• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: پین سیرڈ فش

Updated: December 12, 2024, 8:45 PM IST | Mumbai

پین سیرڈ فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Pan Seared Fish. Photo: INN
پین سیرڈ فش۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی ایک کلو (پارچوں میں کٹی ہوئی)، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، وورسسٹر شائر سوس ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، کُٹی ہوئی لال تھائی مرچ ایک بڑا چمچہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، پیاز کا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، چلی گارلک پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، تھائی چلی پیسٹ ایک بڑا چمچہ، اوسٹر سوس ایک بڑا چمچہ، لہسن باریک کٹا ہوا ایک بڑا چمچہ، زیتون کا تیل ۴؍ سے ۵؍ بڑے چمچے، اجوائن خراسانی کٹی ہوئی ۴؍ سے ۵؍ بڑے چمچے۔
تلنے کیلئے: مکھن ایک چھوٹا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے، لہسن کے جوئے کٹے ہوئے ۲؍ عدد، لیموں گول شکل میں کٹے ہوئے ۲؍ عدد، شملہ مرچ کٹی ہوئی حسب ِ ضرورت، لیموں کا رس ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: میرینیٹ کرنے کے لئے مچھلی کے قتلوں کو ایک برتن میں ڈالیں، اس میں سویا سوس، وورسسٹر شائر سوس، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، کُٹی ہوئی تھائی مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، پیاز کا پاؤڈر، چلی گارلک سوس، لہسن کا پیسٹ، تھائی چلی پیسٹ، اوسٹر سوس، کٹا ہوا لہسن، اجوائن خراسانی اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملائیں تاکہ مچھلی کے قتلوں پر آمیزے کی تہہ چڑھ جائے۔ اب اسے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانک کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں تیل اور مکھن ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں میرینیٹ کی ہوئی مچھلی کے قتلے ڈال کر فرائی کریں۔ اب اس میں مزید مکھن ڈال لیں تاکہ مچھلی اچھی طرح تلی جاسکے۔ مچھلی کی ہر سائیڈ کو کم از کم ۵؍ منٹ تک فرائی کریں تاکہ اس کا کوئی حصہ کچا نہ رہ جائے۔ اب اس میں لہسن کے جوئے ڈالیں اور مچھلی کو گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ اب اس میں لیموں کے گول کٹے ہوئے ٹکڑے اور کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈالیں اور ان سب پر لیموں کا رس نچوڑ دیں۔ مزیدار پین سیرڈ فش تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK