پین کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 23, 2025, 8:20 PM IST | Mumbai
پین کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میدہ ایک پیالی، چینی ایک چٹکی، نمک ایک چٹکی، انڈا ایک عدد، دودھ یا پانی ایک پیالی، آئل یا گھی ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے میدے میں نمک ملا کر چھان لیں۔ پھر اس میں دودھ اور انڈا شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں۔ آمیزہ نہ زیادہ گاڑھا ہو نہ پتلا، اس میں چینی بھی ڈال دیں۔ اب فرائنگ پین کو آئل سے اچھی طرح چکنا کرکے ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ درمیانے سائز کی پیالی میں آمیزہ لے کر فرائنگ پین میں ڈالیں۔ ہینڈل پکڑ کر گھماتے رہیں تاکہ آمیزہ برابر آجائے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب کناروں سے چھوڑنے لگے تو پلیٹ میں نکال لیں۔ اس کو شہد، مختلف قسم کے جام اور شیرے میں پکے تازہ پھلوں کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔