• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پنیر دو پیازہ

Updated: February 13, 2025, 9:41 PM IST | Mumbai

پنیر دو پیازہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Paneer Do Pyaza. Photo: INN
پنیر دو پیازہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پنیر (بڑے ٹکڑے) ۲۵۰؍ گرام، شملہ مرچ ایک عدد، پیاز ایک عدد پیاز۔
پیسٹ کیلئے: پیاز (سلائس کاٹ لیں) ۲؍ عدد، گھی ایک بڑا چمچہ، دہی ایک چوتھائی کپ۔
مسالہ کیلئے: کاجو پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، خشک دودھ ۲؍ بڑے چمچے، کارن فلور ایک چھوٹا چمچہ، ادرک اور ہری مرچ کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، چینی ایک چھوٹا چمچہ، پنیر (کدوکش کیا ہوا) ۲؍ بڑے چمچے، تندوری مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، مکھن حسب ِ ضرورت، کریم آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، ہر ادھنیا (چوپ کیا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: پیسٹ بنانے کیلئے سوس پین میں گھی گرم کریں اور پیاز ڈال کر گلابی رنگت آنے تک پکائیں۔ پھر پیاز میں دہی شامل کرکے بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ مسالہ بنانے کیلئے گرائنڈر میں کاجو پاؤڈر، خشک دودھ، کارن فلور، لہسن، ادرک اور ہری مرچ کا پیسٹ، چینی، پنیر، سرخ مرچ پاؤڈر، تندوری مسالہ اور چاٹ مسالہ ڈال کر گرائنڈ کریں تا کہ یہ سب مسالے یکجان ہو جائیں۔ سوس پین میں مکھن گرم کرکے پیاز اور شملہ مرچ ڈال کر ہلکا پکنے دیں، ایک منٹ کے بعد پسا ہوا مسالہ اور پیاز پیسٹ ڈال دیں۔ آخر میں کریم کی آدھی مقدار، نمک اور پنیر ڈال کر ۳۰؍ سیکنڈ تک پکائیں۔ پھر سرونگ باؤل میں نکال کر باقی کریم اور ہر ے دھنیے سے گارنش کرکے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK