• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: اسپیشل پارچہ کباب

Updated: November 21, 2024, 9:17 PM IST | Mumbai

اسپیشل پارچہ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Parcha Kebab. Photo: INN
پارچہ کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پارچہ (پسندے) ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، سویا سوس اور کچا پپیتا (پسا ہوا) دو، دو بڑے چمچے۔
فلنگ کیلئے: انڈے دو عدد (سخت ابلے ہوئے باریک ٹکڑے کرلیں)، ہری مرچ ۶؍ عدد (باریک کاٹ لیں)، میکرونی (ابلی ہوئی) آدھی پیالی، کالی مرچ پاؤڈر، نمک حسب ذائقہ، دھاگہ حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر ،گرم مسالہ پاؤڈر، سویا سوس اور کچاپپیتا پارچہ میں لگا کر دو گھنٹے تک یک جان ہونے دیں۔ پسندوں کے درمیان میں فلنگ کے اجزاء رکھ کر احتیاط کے ساتھ ان کو لپیٹ دیں اور اوپر دھاگہ لپیٹ دیں۔ خیال رہے کہ احتیاط سے ایسے لپیٹیں کہ فلنگ کی اشیاء باہر نہ نکلیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں ان تمام پارچوں کو شیلو فرائی کر لیں۔ اس کے بعد اس کو ہرے مسالے کی چٹنی نان اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK