• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: پارسی مٹن کٹلیٹ

Updated: July 25, 2024, 9:46 PM IST | Mumbai

پارسی مٹن کٹلیٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Parsi Mutton Cutlets. Photo: INN
پارسی مٹن کٹلیٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک کپ قیمہ، ۴؍ بریڈ کے سلائس (پانی میں ہلکا سا ڈبو کر ہتھیلیوں سے دبا کر نچوڑ لیں)، نمک حسب ِ ذائقہ، ۵؍ لہسن جوئے کا پیسٹ، ۴؍ ہری مرچ کٹی ہوئی، ایک ایک چھوٹا چمچہ ادرک کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر، آدھا آدھا چھوٹا چمچہ زیرہ پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر، تھوڑے سے پودینے کے پتے اور ہرا دھنیا کٹے ہوئے، ۳؍ چوتھائی کپ بریڈ کا چورا، ایک پھینٹا ہوا انڈا، ایک ٹکڑا لیموں کا، تھوڑے سے پیاز (دائروی شکل میں کٹے ہوئے)۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں قیمہ، بریڈ کا چورا، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، سارے پاؤڈر، ہرا دھنیا اور پودینے کو ملا کر ڈھانک کر ۵؍ گھنٹے تک فریج میں رکھیں۔ اس آمیزے سے درمیانی سائز کے کٹلیٹ بنا کر بریڈ کے چورے میں رول کریں۔ پھر فریج میں ۳۰؍ منٹ تک رکھیں۔ ایک پیالے میں پھینٹا ہوا انڈا لیں، چٹکی بھر نمک اور ۲؍ بڑے چمچے پانی ملا کر پھینٹ لیں۔ کٹلیٹ کو اس میں ڈبو کر گرم تیل میں سنہرا ہونے تک تل لیں۔ پیاز اور لیموں کے ٹکڑے سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK