• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: پائن ایپل کریم کیک

Updated: December 26, 2024, 10:12 PM IST | Mumbai

پائن ایپل کریم کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Pineapple Cream Cake. Photo: INN
پائن ایپل کریم کیک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
بیس کے لئے: انڈے ۴؍ عدد، کاسٹر شوگر ۴؍ اونس، ونیلا ایسنس حسب ِ ذائقہ، میدہ ۴؍ اونس، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، پائن ایپل ایسنس چند قطرے۔
فلنگ کیلئے: فروٹ سیرپ حسب ضرورت، کریم ایک کپ، پائن ایپل ایک ٹن (کٹا ہوا)، فریش کریم سجانے کے لئے، پائن ایپل رِنگز حسب ضرورت، چیری سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: بیس بنانے کیلئے ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر ڈال کر بیٹ کر لیں۔ پھر اس میں ونیلا ایسنس، پائن ایپل ایسنس، میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر فولڈ کر لیں۔ ۹؍ انچ کے گریس پین میں بیٹر ڈال کر ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ کیلئے ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں اور وائر ریک پر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ جب کیک ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو درمیان سے کاٹ کر فروٹ سیرپ ڈال دیں اور اسفنج کو گیلا کر لیں۔ پھر اس پر کریم اور پائن ایپل ڈال کر دوسرا پیس رکھ دیں۔ اب فریش کریم، پائن ایپل رِنگز اور چیری سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK