پیزا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 9:44 PM IST | Mumbai
پیزا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میدہ ۲؍ کپ، پانی حسب ضرورت، نمک آدھا چمچہ، چکن بون لیس ایک کپ، دہی ۲؍ چمچے، تکہ مسالہ ۳؍ چمچے، تیل ۲؍ بڑے چمچے، موزریلا چیز (چوپ کی ہوئی) ڈیڑھ کپ، شملہ مرچ (چوپ کی ہوئی) ایک کپ، سویٹ کارن (اُبلے ہوئے) آدھا کپ، پیاز (کٹی ہوئی) آدھا کپ، ٹماٹر کٹے ہوئے آدھا کپ، پیزا سوس حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے میدہ، نمک اور پانی کو مکس کرکے ڈو بنا لیں اور ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اس کے بعد بون لیس چکن میں دہی، تکہ مسالہ، موزریلا چیز کو مکس کرکے میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد نان اسٹک پین میں تیل ڈال کر گوشت کو فرائی کر لیں اور ایک برتن میں نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک باؤل میں پکا ہوا گوشت، موزریلا چیز، کٹی ہوئی شملہ مرچ، ابلے ہوئے سویٹ کارن، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب میدے کی ڈو کو لیں اور تیل لگا کر اس کی لوئیاں بنا لیں، اب ایک لوئی لے کر روٹی کو بیلیں اور اس پر پیزا سوس لگائیں، اس کے بعد موزریلا چیز اور شملہ مرچ والا آمیزہ اس کے اوپر ڈالیں، ذائقہ بڑھانے کے لئے موزریلا چیز زیادہ مقدار میں بھی ڈال سکتے ہیں۔ اس کے بعد روٹی کو چوکور یا پیزا اسٹائل میں کٹ کرکے رکھ لیں اور کسی پین میں تیل ڈال کر دونوں سائیڈ سے پکائیں اور گھر والوں کے ساتھ مزیدار پیزا پراٹھا تناول فرمائیں۔