• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: پوٹیٹو بالز

Updated: December 26, 2024, 10:15 PM IST | Mumbai

پوٹیٹو بالز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Potato Balls. Photo: INN
پوٹیٹو بالز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آلو درمیانے سائز کے ۴؍ عدد، ہرادھنیا (باریک کٹا ہوا) آدھی گڈی، نمک حسب ِ ضرورت، پودینہ (باریک کٹا ہوا) آدھی گڈی، لال مرچ (کُٹی ہوئی) آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا (ہلکا سا کوٹ لیں) آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ (پسا ہوا) آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک (باریک کٹا ہوا) ایک انچ کا ٹکڑا، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ۴؍ عدد، بیسن ایک کپ، لال مرچ (پسی ہوئی) آدھا چھوٹا چمچہ اور تیل۔
بنانے کا طریقہ: آلو اُبال کر پیس لیں۔ پھر اس میں نمک، لال مرچ، ہرا دھنیا، پودینا، ثابت دھنیا، زیرہ، ادرک، ہری مرچ اور لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح مکس کرکے،اس کےبالز بنالیں۔ اس کے بعد بیسن گھول کر پیسٹ بنائیں اور اس میں نمک اور پسی ہوئی لال مرچ شامل کردیں۔ آلو کے بالزکو بیسن کے آمیزےمیں اچھی طرح سے ڈبو کر، ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔ پودینے یا املی کی چٹنی کے ساتھ یہ پوٹیٹو بالز بہت مزہ دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK