پوٹیٹو کٹلٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 31, 2024, 8:03 PM IST | Mumbai
پوٹیٹو کٹلٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۴؍ اُبلے اور مسلے ہوئے آلو، ایک چوتھائی، ایک چوتھائی کپ سنگھاڑے کا آٹا اور بھنی اور در دری پسی ہوئی مونگ پھلی، ۲؍ بڑے چمچے ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا)، ۲؍ بڑے چمچے گھی/ تیل، ۲؍ ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)، ۸؍ سے ۱۰؍ ثابت کالی مرچ (در دری کُٹی ہوئی)، سیندھا نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: گھی/ تیل کو چھوڑ کر ساری اشیاء کو اچھی طرح ملا لیں اور درمیانی سائز کے کٹلیٹ بنائیں۔ نان اسٹک فرائنگ پین میں گھی لگا کر دونوں جانب سے سنہرا ہونے تک سینک لیں۔ ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔