پراؤنس کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 15, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
پراؤنس کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ایک کپ جھینگے، آدھا کپ کھوپرا، ایک عدد پیاز، ایک عدد ٹماٹر، ۴؍ عدد ہری مرچ، ایک جوے لہسن، ایک چمچہ زیرہ، آدھا چمچہ میتھی دانے، حسب ضرورت سبز دھنیا اور کڑی پتہ، پاؤ چمچہ ہلدی پاؤڈر، ایک چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ۴؍ چمچے تیل، ۳؍ عدد کوکم، ۲؍ عدد سوہانجنا کی پھلی، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کھوپرا، ہری مرچ، سبز دھنیا، لہسن، زیرہ، پیاز، ٹماٹر، ۴؍ سے ۵؍ میتھی دانے ان سب کو پانی ڈال کر باریک پیس لیں۔ اب برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں کڑی پتہ، میتھی دانے ڈالیں اور پسا ہوا مسالہ ڈالیں۔ اس کے بعد ہلدی، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اس میں جھینگے اور سوہانجنا کی پھلی ڈال کر ۱۰؍ منٹ دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ ۱۰؍ منٹ بعد پانی ڈالیں جوش آنے پر سبز دھنیا ڈالیں اور آنچ بند کر دیں۔ پراؤنس کری کو روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔