پودینے کا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 02, 2025, 10:20 PM IST | Mumbai
پودینے کا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گندم کا آٹا ایک کپ، میدہ آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ، پودینہ باریک کٹا ہوا ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، گھی ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں گندم کا آٹا، میدہ، نمک، گھی اور باریک کٹا ہوا پودینہ ڈال دیں۔ اب اس میں تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرکے گوندھ لیں۔ آٹے کو ۳۰؍ سے ۴۵؍ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ برابر حصوں میں تقسیم کرکے پیڑے بنائیں، اور میدہ چھڑک کر ان پیڑوں کو بیل لیں۔ اب ہر پیڑ ے پر ایک چمچہ گھی لگا کر تھوڑا سا میدہ چھڑک دیں۔ پھر اسے درمیان سے ہلکا سا کاٹ کر ’کون‘ بنا لیں، اس ’کون‘ کو دوبارہ پیڑا بنا کر بیل لیں۔ اسے گرم توے پر سینکنے کے لئے رکھ دیں۔ اوپر سے ایک بڑا چمچہ گھی ڈال کر دونوں طرف سے خستہ اور سنہری ہونے تک فرائی کریں۔