پنجابی اسٹائل فش فرائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 10, 2024, 2:46 PM IST | Mumbai
پنجابی اسٹائل فش فرائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۵۰۰؍ گرام پاپلیٹ مچھلی، ۲؍ انچ ایک ادرک کا ٹکڑا، ۴؍ جوئے لہسن، ۲؍ ہری مرچ اور ۲؍ بڑے چمچے ہرا دھنیا (چاروں باریک کٹے ہوئے)، ۲؍ بڑے چمچے چاول کا آٹا، آدھا چھوٹا چمچہ زیرہ، نمک حسب ِ ضرورت، ایک کپ بیسن، ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ بیکنگ پاؤڈر، ایک پھینٹا ہوا انڈا، تلنے کے لئے تیل۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مچھلی پر بیچ بیچ میں کٹ لگائیں تاکہ اندر سے اچھی طرح پک جائے۔ اب ایک پیالے میں انڈا، ہرا دھنیا، ادرک، لہسن، ہری مرچ، زیرہ، بیسن، چاول کا آٹا، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے مچھلی کو آمیزے میں ڈبو کر سنہرا ہونے تک ڈِپ فرائی کرلیں۔ گرم گرم پیش کریں۔