آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’آلو کے سموسے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’آلو کے سموسے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میدہ سو گرام، آلو ایک پاؤ (اُبال کر میش کرلیں)، گھی ۲۰؍ گرام، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال اور کُٹی لال مرچ ایک، ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، کھٹائی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِذائقہ، ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پیاز (کٹی ہوئی) ۲؍ عدد، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ۵؍ سے ۸؍ عدد، ہرا دھنیا حسب ضرورت، تیل فرائی کرنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں میدہ، گھی، نمک اور اجوائن ملا کر پانی سے گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ایک منٹ تک بھونیں پھر اس میں ہری مرچ، اُبلے اور میش کئے ہوئے آلو، پسا ہوا گرم مسالہ، کُٹی لال مرچ، کھٹائی، ثابت دھنیا، نمک، ہلدی اور ہرا دھنیا ڈال کر یکجا کرلیں اور مسالہ بنا کر ایک طرف رکھ دیں۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور چپاتی کی طرح بیل لیں۔ پھر اس کے دو حصے کر لیں، ہر حصے کی کون بنا کر اس میں تیار کردہ آمیزہ بھر دیں اور ایک طرف سے دبا کر دوسری طرف سے تہہ کریں اور سموسے بنا لیں۔ پھر فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور سموسوں کو گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ اس کے بعد سموسوں کو کچھ دیر کے لئے ٹشو پیپر پر نکال لیں تاکہ اضافی تیل اس میں جذب ہو جائے۔ مزیدار سموسے تیار ہے املی کی چٹنی کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔