آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چیز سیخ کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 8:59 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چیز سیخ کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کا قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز ایک عدد درمیانی، کالی مرچ دردرا پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، چھوٹی الائچی ۳؍ سے ۴؍ عدد، بھنے ہوئے چنے ۲؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، بریڈ ۲؍ عدد، انڈا ایک عدد، ہرا دھنیا آدھی گڈی، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، چیز کے سلائس ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں، پھر اس میں پیاز، کالی مرچ، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، چنے اور بریڈ کے سلائسیز کو ملا کر پیس لیں۔ نمک، سویا سوس، لال مرچ، انڈا، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ ۲؍ بڑے چمچے قیمے کا آمیزہ لے کر سیخ پر رکھیں اور دبا دبا کر ۴؍ سے ۵؍ انچ لمبے کباب بنا لیں۔ ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ ہر سیخ کو درمیانی آنچ پر چولہے پر گھماتے ہوئے کبابوں کو ایک سے ۲؍ منٹ کیلئے سینک لیں۔ اس کے بعد نان اسٹک فرائنگ پین کو درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ کیلئے گرم کرکے اس میں ہلکا سا تیل لگا لیں۔ کبابوں کو سیخ سے نکال کر فرائنگ پین میں ڈال دیں۔ پھر لکڑی کے چمچے سے ۳؍ سے ۴؍ منٹ کیلئے ذرا سا الٹ پلٹ کر سینک لیں۔ چیز کا سلائس پلیٹ میں رکھ کر اس پر سیخ کباب نکالیں اور چیز کو تیزی سے کباب پر لپیٹ دیں۔ ان منفرد سیخ کباب کو پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔