Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): چکن چیز رول

Updated: March 19, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن چیز رول۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Cheese Roll. Photo: INN
چکن چیز رول۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، چیڈر چیز سو گرام، درمیانی پیاز ایک عدد، کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، مسٹرڈ پیسٹ آدھا چھوٹا چمچہ، سرکہ ۲؍ چھوٹے چمچے، چلی ساس ۲؍ چھوٹے چمچے، سویا سوس ۲؍ چھوٹے چمچے، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گڈی، ڈبل روٹی کے سلائس ۳؍ عدد، انڈے ۲؍ عدد، ڈبل روٹی کا چورا حسب ِضرورت، میدہ ۲؍ بڑے چمچے، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِضرورت، تیل حسبِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ تیل ڈال کر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے درمیانی آنچ پر ایک سے ۲؍ منٹ تک فرائی کریں، پھر اس میں چکن کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں ڈال دیں اور ڈھانک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک، سرکہ، سویا سوس اور چلی سوس ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ تک پکا کر چولہا بند کردیں۔ چاپر میں ڈبل روٹی کے سلائس، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر چاپ کریں، اس کے بعد اس آمیزے کو چاپر سے نکال کر اس میں کالی مرچ اجوائن مسٹرڈ پیسٹ اور ایک پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں۔ چیز کو اسٹک کی طرح کاٹ لیں اور چکن کے آمیزے کا تھوڑا سا حصہ ہاتھ میں رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز اسٹک رکھ کر رول بنا لیں۔ انڈے کو پھینٹ کر اس میں میدہ اور کارن فلور ملا لیں۔ رول کو پہلے انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں، پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر کڑاہی میں گرم آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔ مزیدار چکن چیز رول کیچپ کے ساتھ افطار میں نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK