آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن کے شامی کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 18, 2025, 9:46 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن کے شامی کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو، چنے کی دال آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد درمیانی، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑاچمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، دہی ۲؍ بڑے چمچے، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، انڈے ۲؍ عدد، تلنے کیلئے تیل۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چنے کی دال کو دھو کر ایک گھنٹے کے لئے ۲؍ پیالی گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو ۳؍ سے ۴؍ منٹ گرم کرکے باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔ اس میں ادرک لہسن، لال مرچ، زیرہ اور دھنیا ڈال کر ذرا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔ پھر اس میں دال کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور اچھی طرح بھون کر ۲؍ پیالی پانی ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر ڈھانک کر دال کو مکمل گلنے تک پکائیں۔ اس میں چکن اور دہی ڈال کر ملائیں اور ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرکے پیس لیں اور اس آمیزے میں نمک، انڈے اور گرم مسالہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ ایک سائز کے کباب بنالیں اور ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ گرم کریںا ور کبابوں کو گولڈن فرائی کرلیں۔ افطار میں لطف اٹھائیے۔