آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چائنیز کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 06, 2025, 2:30 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چائنیز کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کا قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، ہری پیاز ۲؍ سے ۳؍ عدد، چائنیز نمک ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، فریش کریم آدھی پیالی، بریڈ ۲؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: قیمے کو دھو کر چھلنی میں ڈال کر خشک کر لیں، ہری پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ بریڈ کے سلائس کو چورا کرکے فریش کریم میں ڈال دیں۔ پھر قیمے میں نمک، لہسن، ہری پیاز، چائنیز نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، چکن پاؤڈر، بریڈ کا چورا اور فریش کریم کا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ قیمے کو فریج سے نکال کر چھوٹے چھوٹے گول کباب بنا لیں۔ فرائنگ پین میں آدھی پیالی تیل کو درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ گرم کریں اور تھوڑے تھوڑے کباب ڈالتے ہوئے سنہری فرائی کرلیں۔ کبابوں کو پلیٹ میں سجا کر سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔