آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کرسٹڈ بیک چکن۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 17, 2025, 9:43 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کرسٹڈ بیک چکن۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ڈیڑھ کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، پیپریکا پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس ۴؍ بڑے چمچے، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، ووسٹرشائر سوس ۲؍ بڑے چمچے، لہسن کا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، آلو کے چپس ایک پیالی، پارمازن چیز آدھی پیالی، انڈا ایک عدد، دودھ آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن کو ۸؍ ٹکڑوں میں کٹوا لیں، اچھی طرح صاف دھو کر رکھ لیں۔ اس کے بعد ایک بڑے پیالے میں نمک، لہسن کا پیسٹ، پیپریکا پاؤڈر، کالی مرچ، لیموں کا رس اور ووسٹر شائر سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ چکن کے ٹکڑوں کو اس مسالے کے آمیزے سے میرینیٹ کرکے ۲؍ سے ۳؍ گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ پھر ایک پیالے میں انڈے کو پھینٹ کر اس میں دودھ ملا کر رکھ دیں اور دوسرے پیالے میں چپس کو چورا کرکے ڈال دیں اور اس میں لہسن کا پاؤڈر اور چیز ملا کر رکھ لیں۔ اب میرینیٹ کئے ہوئے چکن کے ٹکڑوں کو پہلے انڈے اور دودھ کے آمیزے میں ڈبوئیں پھر چپس والے آمیزے میں خوب اچھی طرح رول کرلیں۔ اَوَن کو ۲۰؍ منٹ پہلے ۲۰۰؍ ڈگری سیلیس پر گرم کرلیں، اَوَن ٹرے میں برش کی مدد سے مکھن لگا لیں۔ چکن کے ٹکڑوں کو اَوَن ٹرے میں رکھ کر ۳۰؍ سے ۳۵؍ منٹ بیک کرلیں، پھر پلٹ کر برش سے تھوڑا سا مکھن لگائیں اور ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ مزید بیک کرلیں۔ پھر اَوَن سے نکال کر مایونیز اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔