آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کھجور کا شیک۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 9:27 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کھجور کا شیک۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کھجوریں ایک پیالی، دودھ ۲؍ پیالی، بادام ۶؍ سے ۸؍ عدد، پستے ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، کاجو ۴؍ سے ۶؍ عدد، شہد ۲؍ بڑے چمچے یا حسب ِ ذائقہ، فریش کریم ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: کھجوروں کے بیج نکال کر انہیں صاف دھو لیں اور چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ بادام، پستے اور کاجو کو دھو کر کاغذ پر پھیلا کر خشک کرلیں۔ دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں اور کریم کو صاف خشک پیالے میں نکال کر ٹھنڈی کرلیں۔ کریم کو الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں اور جب گاڑھی ہونے لگے تو شہد شامل کرلیں۔ اسے دوبارہ فریج میں رکھ دیں۔ بادام، پستے اور کاجو کو گرائنڈر میں موٹا پیس کر نکال لیں۔ اب بلینڈر میں کھجوروں کو ڈال کر تھوڑا تھوڑا دودھ ڈالتے ہوئے پیس لیں۔ پھر اس میں کٹا ہوا میوہ ملائیں اور آخر میں اس میں کریم اور ٹکڑے کی ہوئی برف شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔ خوبصورت گلاس میں نکال کر افطار کے دسترخوان پر پیش کریں۔