Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): پھینی پڈنگ

Updated: March 11, 2025, 9:07 PM IST | Mumbai

آج سحری میں بنایئے خاص پکوان ’’پھینی پڈنگ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Feni Pudding. Photo: INN
پھینی پڈنگ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پھینی ایک پیالی، انڈے ۳؍ سے ۴؍ عدد، دودھ ۳؍ پیالی، چینی ۲؍ پیالی، فریش کریم ایک پیالی، چھوٹی الائچی ۳؍ سے ۴؍ عدد، بادام پستے حسب ِ پسند، گھی ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: الائچی کے دانے نکال کر پیس لیں، بادام پستوں کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ دودھ کو اُبالنے رکھیں اور ابال آنے پر چینی، الائچی اور بادام پستے شامل کرکے ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ ہلکی آنچ پر پکالیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ فریش کریم کو صاف خشک پیالے میں نکال کر اس میں ایک سے ۲؍ بڑے چمچے چینی ڈال دیں اور ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ فریزر میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔ پھر اسے الیکٹرک بیٹر کی مدد سے پھینٹیں اور گاڑھا ہونے پر فریج میں رکھ دیں۔ انڈوں کو ایک پیالے میں نکال کر پھینٹیں اور ان میں تیار شدہ چینی ملا ہوا دودھ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اوَن کو ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر ۱۵؍ منٹ پہلے گرم کرلیں، شیشے کی اوَن پروف ڈش میں برش کی مدد سے گھی لگائیں اور اس میں پھینی کو پھیلا کر ڈال دیں۔ اوپر سے انڈوں کا آمیزہ ڈال کر ۲۵؍ سے ۳۰؍ منٹ کے لئے اَوَن میں رکھ دیں۔ اَوَن سے نکال کر کچھ دیر ٹھنڈا کر لیں اور پھینٹی ہوئی فریش کریم سے سجا دیں۔ رات کو بنا کر رکھ لیں اور سحری میں ٹھنڈا ٹھنڈا نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK